راولپنڈٰ: بھارتی فوج نے لائنآف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 3 شہری شدید زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے خنجر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی کی فوج جانب سے مارٹر گولوں اور راکٹس کا استعمال کیا گیا۔
#IndianArmy troops #CFV in Rakhchikri & Khanjar Sectors along #LOC targeting civil population with rockets & mortars in Tari Band & Samahni villages. 1 citizen embraced shahadat, 3 civilians incl 2 women got injured. #PakArmy responded effectively targeting Indian Army posts.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 13, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر روز بروز بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا۔ بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھماتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ان کا ملک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں سے باز آئے۔
خیال رہے کہ اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان کی فوجوں کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی رواں سال 2600 سے زائد مرتبہ خلاف ورزی ہو چکی ہے۔ پاکستان کی جانب سے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا جاتا ہے لیکن شہری آبادی کو نشانہ بنانا اور بلا اشتعال فائرنگ انڈٰین فوج کا وطیرہ بن چکی ہے۔ اب تک اس اشتعال انگیزی میں بیس بے گناہ شہری شہید جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔