ٹیم میں ڈیرن سیمی کی کمی محسوس کرینگے، کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض

08:13 AM, 13 Nov, 2020

لاہور: پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹیم اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ڈیرن سیمی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پلے آف میچز کیلئے دستیاب نہیں ہیں، ہم ان کی کمی محسوس کرینگے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے نوجوان فاسٹ بائولر حسن علی کے فٹنس مسائل پر بھی بات کی اور کہا ہے کہ ان کی بھی کمی محسوس کی جائے گی، امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر ٹیم کا حصہ ہونگے۔

پاکستان سپر لیگ فائیو کے پلے آف میچوں میں شائقین کرکٹ کی عدم شرکت پر بات کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان میں ان کی موجودگی بہت ضروری ہے کیونکہ ان کی وجہ سے ہی کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دکھانے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

کپتان پشاور زلمی نے ٹیم کی تیاریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے میچز کیلئے اپنی پریکٹس جاری رکھی ہوئی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ان کا کہنا تھا پشاور زلمی کی کوشش ہو گئی کہ وہ ناصرف پی سی ایل فائیو کے فائنل تک پہنچیں بلکہ ٹائٹل بھی اپنے نام کریں۔ تاہم جو ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ٹرافی اس کے نام ہی ہوگی۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فائیو) کے پلے آف میچوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے انتہائی خوش ہیں، یہ پاکستان کرکٹ کیلئے بہت اچھی بات ہے، اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی ہمارے ملک میں کھیلنا اور پی ایس ایل کو بہت پسند کرتے ہیں۔

مزیدخبریں