پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور کورکمانڈر پشاور نے جنوبی وزیر ستان کا دورہ کیا جہاں پر وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔کیٹگری ڈی ہسپتال کا بھی افتتاح کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے قبائلی جرگے سے خطاب میں کہا کہ قبائلی اضلاع کی تعمیر اور ترقی کےلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جانانہ تا تاکئی اورکانیگرم تاکوٹکئی سڑک کی سنگ بنیاد رکھا اورطوئی خلہ میں کیٹگری ڈی ہسپتال کا بھی افتتاح کیا ۔اس موقع پر کورکمانڈر پشاورلیفٹننٹ جنرل نعمان محمود بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعلیٰ نے قبائلی عمائدین سے خطاب میں کہا کہ قبائلی اضلاع کو ٹیکسوں میں مزید پانچ سال چھوٹ دینے کا معاملہ بھی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اٹھایا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ اس سلسلے میں مثبت خبر سننے کو ملے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا قبائلی اضلاع میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر کام جاری ہے جبکہ علاقے میں زراعت کی ترقی کے لئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر بھی کام کیا جائے گا۔