نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی حتمی مشاورت مکمل

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی حتمی مشاورت مکمل
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی حتمی مشاورت مکمل ، کمیٹی نے سفارشات کو حتمی شکل دے دی، وزیر اعظم آفس کو بھی سفارشات سے آگاہ کر دیا ۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم  نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر  وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، معاون خصوصی شہزاد اکبر اور شہباز شریف کے ترجمان عطا تارڑ بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر عطا تارڑ نے کہا کہ  بن بلائے آیا ہوں دیکھنا چاہتا تھا کہ کیا کارروائی ہو رہی ہے۔ 

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ نواز شریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ آج ہی کریں گے، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا پہلا راؤنڈ ہو گیا، کسی کی رضا مندی ہو یا نہ ہو، نواز شریف کی رضا مندی سے ہمارا فیصلہ مشروط نہیں ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کی صحت خراب ہے، فیصلہ میرٹ پر کریں گے۔

یاد رہے کہ ذیلی کمیٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سیکیورٹی بانڈز کی شرط رکھی گئی ہے۔ کیس کی مالیت کے برابر رقم یا پراپرٹی جمع کرانے کے مطالبے پر ڈیڈلاک پیدا ہوا، مسلم لیگ نون نے مطالبے کو ماننے سے انکار کیا۔