لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ یہ شرائط و قواعد تو صرف ایک بہانہ ہے۔ حکومت میاں صاحب کے علاج پر رضامند ہی نہیں۔
حسین نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت میاں صاحب کے علاج پر رضامند ہی نہیں اسلیے اس طرح کی شرائط و قواعد لگا رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اب تک میاں صاحب کے پلیٹلیٹس گرنے کی وجہ کا تعین کیوں نہیں ہوسکا؟
یہ شرائط و قواعد تو صرف ایک بہانہ ہے۔حکومت میاں صاحب کے علاج پر رضامند ہی نہیں۔آج تک میاں صاحب کے پلیٹلیٹس مسلسل کرنےکی وجہ کا تعین کیوں نہیں ہوسکا؟کیا حکومت نےمیڈیکل بورڈ سےمطالبہ کیاہے کہ وہ میاں صاحب کی بیماری کی وجوہات میں سے پوائزننگ یعنی زہر خورانی کو خارج از امکان قرار دے؟
— Hussain Nawaz Sharif (@Hussain_NSharif) November 12, 2019
واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم کو بیرون ملک علاج کیلئے مشروط اجازت دی جس کے مطابق نواز شریف کو شورٹی بانڈز کے علاوہ گارنٹی بھی دینا ہوگی کہ وہ بیرون ملک جا کر واپس آئیں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے شورٹی بانڈز دینے سے صاف انکار کر دیا، عطا تارڑ نے کہا شورٹی بانڈز عدالت میں دے چکے حکومت کو دینے کی ضرورت نہیں۔ کسی بھی قسم کی، کوئی بھی شرط قبول نہیں، نواز شریف نے حکومت کی مشروط اجازت لینے سے صاف انکار کردیا۔