بچوں سے زیادتی کا ملزم عالمی گینگ کا سرغنہ کے پی حکومت کا ملازم نکلا

11:54 AM, 13 Nov, 2019

راولپنڈی: بچوں سے زیادتی اور اس کی لائیو ویڈیو بنانے والا عالمی گینگ کا سرغنہ خیبرپختونخوا حکومت کا ملازم نکلا۔

راولپنڈی پولیس نے ملزم سہیل ایاز کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم بچوں سے بدفعلی کے جرم میں برطانیہ میں بھی قید کاٹ چکا ہے اور اسے اسی جرم میں وہاں سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا جبکہ ملزم اٹلی میں بھی بچوں کےساتھ زیادتی کے مقدمات میں عدالتی ٹرائل بھگت چکا ہے اور اسے اٹلی سے بھی اسی جرم میں ڈی پورٹ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پاکستان میں 30 بچوں سے زیادتی کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔دوسری جانب ملزم سہیل کے خیبرپختونخوا حکومت کے ملازم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ملزم سہیل ایاز گورننس پالیسی پراجیکٹ خیبرپختون خوا کا کنسلٹنٹ ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بچوں سے زیادتی کے ملزم سہیل ایاز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق سہیل ایاز 2 سال سے گورننس پالیسی پراجیکٹ میں بطور کنسلٹنٹ کام کررہا تھا جبکہ ملزم جس پراجیکٹ میں کام کررہا تھا اور اس کی مدت ملازمت 4سال تھی۔

مزیدخبریں