ضمانتی بانڈ نہ دینے کا فیصلہ، شریف خاندان کا ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کا بھی اعلان

11:40 AM, 13 Nov, 2019

اسلام آباد: شریف خاندان نے ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلہ پر قائم رہتے ہوئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے شریف خاندان ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلہ پر ڈٹ گیا ہے اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ شریف خاندان کے نمائندے آج کابینہ ذیلی کمیٹی میں شریک نہیں ہوں گے۔

ذرائع (ن) لیگ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اپنا موقف کمیٹی کو پیش کر چکا ہے۔ کمیٹی میں پیش ہو کر ایک ہی موقف بار بار دہرانے کا فائدہ نہیں لہذا کمیٹی نے جو فیصلہ کرنا ہے ہمارے پہلے سے پیش موقف پر کر لیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ای سی ایل سے متعلق کابینہ کمیٹی کے بائیکاٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ذیلی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا اور ن لیگ کے ذیلی کمیٹی کا بائیکاٹ کرنے کی خبرگمراہ کن ہے۔

مزیدخبریں