شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ کی جنگ جاری ہے، فواد چوہدری

09:52 AM, 13 Nov, 2019

اسلام آباد: وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے اور واپسی کی گارنٹی کا بندوبست کرے۔ بغیر کوئی لائحہ عمل اختیار کئے باہر بھیجنا عملی طور پر ناممکن ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی مثال آصف زرداری اور کئی دیگر ملزمان کے لیے بھی کافی ہے۔ حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے جس سے شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پر نواز شریف نے حکومتی شرائط تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

مزیدخبریں