اداکار اسد ملک کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت منطور

اداکار اسد ملک کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت منطور
کیپشن: image by facebook

لاہور : مشہور ٹی وی اداکار اسد عمر کی اہم کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے ، اداکار کے خلاف اسلحہ کیس کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی ۔عدالت نے اسد ملک کی پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

ذرائع کے مطابق اداکار اسد ملک اس سے پہلے 2 افراد کے قتل میں سزا کاٹ چکے ہیں، اسد ملک نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی تھی جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔قبل ازیں معروف اداکار اسد ملک کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق اداکار اسد ملک سے خود کار ہتھیار برآمد ہوا تھا، اسلحے کا لائسنس زائد المعیاد نکلا تھا ۔

معروف اداکار سرکاری ٹی وی سمیت متعدد ٹی وی چینلز پر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ان کے پسندیدہ مشغلوں میں ڈائیونگ فلائنگ اور شوٹنگ شامل ہیں، دو افراد کے قتل کے میں جب وہ جیل میں سزا کاٹ رہے تھے تو انہیں فیملی کی جانب سے مکمل سپورٹ کیا گیا۔