کراچی : سندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی ، کراچی کے ایک ہوٹل سے 2015 کا گوشت برآمد کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے سامان کی منتقلی کے دوران زمزمہ کے ریسٹورنٹ پر چھاپا مارا ، چھاپے کے وقت سامان ریسٹورنٹ میں منتقل کیا جا رہا تھا ۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ برآمد کیے گئے گوشت پر 2014 اور 2015 کی تاریخیں درج تھیں ، پچیس کلو سے زائد گوشت زائد المعیاد نکلا ہے جوکہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ۔