منی لانڈرنگ کیس: وفاقی وزرا فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی سے پوچھ گچھ

05:48 PM, 13 Nov, 2018

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی وزرا فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی ایف آئی اے اسلام آباد میں پیش ہوئے جہاں دونوں وفاقی وزراء سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ذیلی فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں ایک ارب سے زائد کی رقوم جمع کروائی گئی تھیں، اسی رقم سے بانی ایم کیو ایم کے لندن میں اخراجات بھی برادشت کیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم نے خدمت خلق فاونڈیشن میں 2 لاکھ  68 ہزار روپے جب کہ خالد مقبول صدیقی نے 15 لاکھ جمع کرائے تھے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کی جانب سے ایم کیو ایم کے مختلف تنظیمی عہدوں پر کام کرنے والوں کو خدمت خلق فاونڈیشن کے فنڈ میں خطیر رقوم جمع کرانے پر نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں