اسلام آباد : سپریم کورٹ نے بالاکوٹ کی حالت زار سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو بھجوانے کا حکم دے دیا ، چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کی فائل میں سمری لگی ہوئی ہے جس پر نواز شریف کے دستخط موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے بالاکوٹ کی حالت زار سے متعلق رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھجوانے کا حکم دے دیا ، کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی فائل میں سمری لگی ہوئی ہے جس پر نواز شریف کے دستخط موجود ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ ایک آدمی کی طرف سے آپ نے ایسا موقف لے لیا ، ان کا سارا سیاسی کیرئیر دائو پر لگا دیا ہے ، اس کا مطلب تو یہ ہے کہ پھر سارے کا سارا فراڈ ہو رہا ہے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مجھے پتا ہے اس شریف آدمی کو پتا بھی نہیں ہوگا ، آپ نے 3 بار وزیراعظم رہنے والے محترم سے متعلق عدالت میں یہ موقف دیا ہے ۔
جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں ، آپ کو اندازہ ہے آپ کس قسم کا جواب دے رہے ہیں ؟