دیپکا اور رنویر نے مہمانوں کو تحائف دینے کے بجائے چیریٹی میں عطیہ کرنے کی درخواست کردی

دیپکا اور رنویر نے مہمانوں کو تحائف دینے کے بجائے چیریٹی میں عطیہ کرنے کی درخواست کردی
کیپشن: Image by indiatoday.in

ممبئی:دیپکا پڈوکون اوررنویر سنگھ نے شادی میں مدعو مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں تحائف دینے کے بجائے چیریٹی میں عطیہ کردیں۔

بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے تاہم دونوں نے شادی سے قبل مہمانوں سے انوکھی درخواست کرکے سب کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر دیپکا رنویر کی شادی کا دعوت نامہ گردش کررہا ہے جس میں دونوں سٹارز کی جانب سے مہمانوں کو مدعو کرنے کے ساتھ شادی میں پیش کیے جانے والے تحائف کے حوالے سے چند ہدایات بھی درج ہیں۔

دیپکا رنویر نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان دونوں کو شادی کے تحائف دینے کے بجائے یہ تحفے چیک کی صورت میں دپیکا پڈوکون کی تنظیم ’دی لیو لو لاف فاؤنڈیشن‘ کو عطیہ کردیں۔

واضح رہے کہ دیپکا رنویر اپنے خاندان کے ساتھ دوروز قبل ہی اٹلی روانہ ہوگئے تھے جہاں دونوں ایک روز بعد شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

دونوں کی شادی کے استقبالیے کی دو تقاریب منعقد ہوں گی، ایک 21 نومبر کو بنگلورو کےلیلا پیلس میں اور دوسری 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائٹ ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔