اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپورکے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہوں‘ سارہ علی

اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپورکے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہوں‘ سارہ علی
کیپشن: Image by FilmyCurry

ممبئی:بالی ووڈ میں نئی نئی انٹری دینے والی اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان کے کام کرنے کے انداز سے بے حد متاثر ہیں اور ان کے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہیں۔

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان اپنی سگی ماں سے نہیں بلکہ سوتیلی ماں کرینہ کپور خان کے کام کرنے کے انداز سے متاثر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور بہت ہی حیرت انگیز خاتون اور پروفیشنل اداکارہ ہیں جو گھر اور کام دونوں کو بہت اچھے طریقے سے لے کر چل رہی ہیں، لہٰذا میں بھی اپنے کام کو بالکل اسی طرح لے کر چلنا چاہتی ہوں جیسے کرینہ لے کر چلتی ہیں۔

فلموں میں انٹری پر اپنے والد سیف علی خان کے ردعمل کے حوالے سے سارہ نے کہا کہ میرے والد نے میری بہت زیادہ حمایت کی ہے تاہم وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ میں فلم انڈسٹری میں انٹری سے قبل اپنی پڑھائی پوری کروں۔