لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا کہ فیملی کیساتھ وقت گزارنے کی خواہش ہے اوربوجھل دل کے ساتھ یہ اعلان کررہا ہوں کہ ٹی ٹین لیگ میں پنجابی لیجنڈز کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے ۔
شعیب ملک نے کہا کہ انکی اہلیہ ثانیہ مرزا چاہتی تھیں کہ وہ مقابلوں کا حصہ بنیں لیکن وہ اپنی بیگم اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہیں، امید ہے کہ پرستار انکی صورت حال کو سمجھیں گے۔
خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں کچھ دنوں قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا انہوں نے نام اذہان مرزا رکھا۔