اداکار ورون دھون نے بھی شادی کرنے کا اعلان کردیا

اداکار ورون دھون نے بھی شادی کرنے کا اعلان کردیا
کیپشن: Image by Times Now

ممبئی :بالی ووڈ اداکارورون دھون نے بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون گزشتہ روز اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ کافی ود کرن شو میں جلوہ گر ہوئے۔ جہاں پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل شادیوں کا موسم عروج پر ہے اس لئے وہ بھی بہت جلد نتاشا دلال سے شادی کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔


خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ انوشکا شرما نے کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی، رواں سال اداکارہ سونم کپور نے بزنس مین آنند آہوجا سے شادی کرلی۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جبکہ پریانکا چوپڑا امریکی گلوکارو اداکار نک جونس کے ساتھ رواں سال یکم دسمبر کو شادی کرنے جارہی ہیں۔