ممبئی: ماضی میں بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور دوسری شادی کے حوالے سے خبروں کی زینت بنی ہوئیں ہیں، کیوں کہ انہیں ہندوستان کے معروف کاروباری شخص سندیپ توشنیوال کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ان تصاویر پر کرشمہ کپور کے والد رندھیر کپور کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کرشمہ کپور اور سندیپ توشنیوال کو متعدد پارٹیوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگی کہ دونوں جلد ہی شادی کرنے جا رہے ہیں۔تاہم کرشمہ کپور کے والد اداکار رندھیر کپور نے بیٹی کی سندیپ توشنیوال کے ساتھ تصاویر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی بیٹی شادی کرنے جا رہی ہیں تو ان کی نیک خواہشات اس کے ساتھ ہیں۔
رندھیر کپور نے کہا کہ اگرچہ انہیں اتنا پتہ ہے کہ کرشمہ کپور جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں، تاہم اگر وہ کرنا چاہتی ہیں تو نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔رندھیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ کرشمہ کپور ابھی نوجوان ہیں، میں نے ان کی اور سندیپ کی تصاویر دیکھی ہیں، اگر وہ آگے بڑھ کر فیصلہ کرتی ہیں تو وہ ان کے لیے دعاگو ہیں۔تاہم تاحال اداکارہ یا سندیپ توشنیوال کی جانب سے کوئی واضح اور حتمی بیان سامنے نہیں آ سکا۔
خیال رہے کہ اداکارہ کرشمہ کپور 2015 میں اپنے سابق شوہر سنجے کپور سے طلاق لے چکی ہیں ، نے سال 2003 میں ہندوستان کے کاروباری شخص سنجے کپور سے شادی کی تھی، جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔