ممبئی : بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں‘ تصاویر میں سنی لیون خاتون کے بجائے مرد کے روپ میں نظرآرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سنی لیون نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو اور چند تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کرکوئی بھی یقین نہیں کرسکتا کہ یہ سنی لیون ہیں کیونکہ سنی تصاویر میں مرد کے روپ میں نظرآرہی ہیں۔تصاویر کے ساتھ سنی نے پیغام درج کیاہے میری ٹیم نے مجھے ایک مرد کا روپ دیاہے، میں بالکل اپنے بھائی اور والد کی طرح نظرآرہی ہوں۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے میک اپ اسٹائلسٹ نے انہیں مہارت کے ساتھ ایک خاتون سے مرد میں تبدیل کردیا۔ واضح رہے کہ فلم تیرا انتظارمیں سنی لیون اور ارباز خان مرکزی کردارادا کر رہے ہیں فلم رواں ماہ 24 تاریخ کو ریلیزکی جائے گی۔