”ریس 3 “ کیلئے سلمان خان کا ایکشن منظر عام پر آگیا

”ریس 3 “ کیلئے سلمان خان کا ایکشن منظر عام پر آگیا

ممبئی : بالی وڈ فلم ”ریس 3 “ میں اداکار سلمان خان کے حلیے کی جھلک جاری کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”ریس“ سلسلے کی تیسری فلم کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔ اداکار سلمان خان نے ٹوئٹر پر فلم میں اپنے حلیے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہاتھ میں پسٹل پکڑ رکھی ہے چہرے پر غصے کے تاثرات ہیں۔


فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں اداکار بوبی دیول اور ڈیزی شاہ بھی شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا جبکہ پیشکش رمیش تورانی کی ہے۔