ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکار جوہی چاولہ 50 برس کی ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جوہی چاولہ 13 نومبر 1967 ءمیں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1984 ءمیں مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا۔
انہوں نے 1986 ءمیں فلم ”سلطنت “ سے فلمی کیریئر کا ا?غاز کیا لیکن فلم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے 1988 ء میں فلم ”قیامت سے قیامت تک “ میں اداکار عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاجسے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی۔
انہوں نے متعدد ہندی ،تامل ،کناڈا ،تیلگو ،ملیالم ،پنجابی اور بنگالی فلموں میں کام کیا، ان کی معروف فلموں میں ”ڈر “ ، ”ہم ہیں راہی پیار کے “ ، ”عشق “ ،”رام جانے “ شامل ہیں، انہیں فلموں میں بہترین اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔
جوہی چاولہ 50 برس کی ہو گئیں
07:49 PM, 13 Nov, 2017