غیرملکی ایئرلائن نے بھارت میں کرائے رکشے سے بھی کم کر دیئے

07:31 PM, 13 Nov, 2017

تفصیلات کے مطابق ملائشین ایئرلائن ایئرایشا نے  یہ اعلان  محدود مدت تک کے لیے کیا ہے اور جہاز کے ٹکٹ کی قیمت انتہائی کم کرتے ہوئے 99 روپے کردی ہے جو کہ رکشے کے کرائے سے بھی کم ہے۔ائیر لائن کا کہنا ہے کہ اندرون ملک اور بھارت کے مخصوص شہروں میں چلنے والی پروازوں کا کرایہ 99 روپے جب کہ بیرون ملک چلنے والی پروازوں کا کرایہ 444 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد صرف موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے زریعے ہی بکنگ پر رعایت حاصل کرسکیں گے۔ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش صرف 19 نومبر تک بکنگ کرانے والے افراد کے لیے ہے تاہم اس کا اطلاق مئی 2018 سے لیکر جنوری 2019 تک کی پروازوں پر ہوگا۔

مزیدخبریں