سعودی عرب نے عرب لیگ کا غیر معمولی اجلا س بلا لیا

جدہ:سعودی عرب کی درخواست پر آیندہ اتوار کو عرب لیگ کا غیر معمولی اجلاس ہوگا جس میں خطے میں ایران کی ”خلاف ورزیوں“ اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو عرب لیگ کے قاہرہ میں واقع صدر دفاتر کی جانب سے جاری کردہ ایک یادداشت کے مطابق بحرین اور متحدہ عرب امارات نے اجلاس بلانے کے لیے سعودی عرب کی درخواست کی حمایت کی ہے اور تنظیم کے موجودہ صدر ملک جیبوتی نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت عرب لیگ کے دور رکن ممالک قطر اور لبنان کے تنازعات پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان سخت کشیدگی پائی جارہی ہے اور سعودی عہدے دار ایران پر خطے کے ممالک کے داخلی امور میں ننگی مداخلت کے الزامات عاید کررہے ہیں۔اس کے علاوہ وہ ایران پر یمن کے حوثی شیعہ باغیوں کی ہر طرح کی مدد کا بھی الزام عائد کررہے ہیں۔