فلم ” گول مال اگین“200 کروڑ کما نے میں کامیاب

06:30 PM, 13 Nov, 2017

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار روہیت شیٹھی کی فلم ”گول مال اگین‘ ‘200 کروڑ کمانے میں کامیاب ہو گئی۔ تاہم یہ اداکار اجے دیوگن کی پہلی فلم ہے جس نے اتنا منافع حاصل کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ”گول مال‘ ‘ سیریز کی چوتھی فلم ”گول مال اگین“ میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کھیمو، پرینیتی چوپڑا اور تبو شامل ہیں۔کامیڈی فلم گذشتہ ماہ 20 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی گئی، جسے فلم بینوں نے بے حد پسند کیا اور فلم کی نمائش اب تک کامیابی سے جاری ہے۔


فلم نے نمائش کے 25 روز بعد بھارتی باکس آفس پر 200 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے اور یہ 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی اجے دیوگن کی پہلی اور ہدایت کار روہت شیٹھی کی دوسری فلم بن گئی ہے۔فلم چوتھے ہفتے میں ہی بھارت میں 201 کروڑ 43 لاکھ جبکہ دنیا بھر سے 46 کروڑ 8 لاکھ سے زائد کی کمائی کرکے مجموعی طور پر 248 کروڑ 23 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔

مزیدخبریں