عدالتیں ہر کسی کو تختہ دار پر نہ کھڑا کریں: جاوید ہاشمی

04:44 PM, 13 Nov, 2017

عدالتیں ہر کسی کو تختہ دار پر نہ کھڑا کریں: جاوید ہاشمی
عدالتیں ہر کسی کو تختہ دار پر نہ کھڑا کریں: جاوید ہاشمی

ملتان:بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہر کسی کو تختہ دار پر نہ کھڑا کریں۔ دعا ہے کہ جسٹس کھوسہ کو اچھے فیصلے کرنے کی توفیق دے۔
تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی جھگڑا نہیں۔ میرا کینٹ میں گھر ہے۔ فوجی مجھے سیلوٹ مارتے ہیں۔ میرا نواز شریف سے کبھی ذاتی تعلق نہیں ٹوٹا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نوازشریف سے جان چھڑانے میں لگی ہوئی ہیں۔ ملک میں ایک ہی شورہے کہ نوازشریف سے جان چھڑاو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست کی الف ب نہیں معلوم اور قبل ازوقت الیکشن کیلئے کوشاں ہیں۔ تحریک انصاف میں صرف مفاد پرست شامل ہورہے ہیں۔

انہوںنے مزید کہاکہ جواقتدارمیں نہیں ہوتا وہ مارشل لا لگنے کی دعا کرتا ہے، جمہوریت میں خامیاں ضرور ہیں لیکن یہ پھربھی آمریت سے بہترہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ سپریم کورٹ نوازشریف کونکال کراسمبلی تحلیل کردےگی۔ اس وقت بھی کہا کہ یہ تو جوڈیشل مارشل لا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت اور سیاست دان کا وکیل ہوں، میرا نوازشریف سے کبھی ذاتی تعلق نہیں ٹوٹا، نوازشریف سے جو نفرت کرتا ہے، اب وہ بھی اس محبت کررہا ہے، نوازشریف کا ووٹ بینک مزید بڑھ گیا ہے۔

مزیدخبریں