دبئی : متحدہ عرب امارات میں پیٹرول ویسے تو کافی مقدار میں مل جاتاہے تاہم بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس کی ایک قیمت مقرر کی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے ہر ماہ اس کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے ،
ماہرین کے مطابق 2018 میں بین الااقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے جس کا اثر متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات پر بھی ہو ں گی ، ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2018کے دوران اسطاََ 60 ڈالر فی بیرل تک رہیں گی ، جس کا اثر دنیا بھر میں ہو گا ۔
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں پچھلے دو ماہ سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔اور محسوس یہ کیا جارہاہے کہ 2018 کے اوائل سے ی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
اسطرح ملکی شہریوں کو تو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم اس کا اصل اثر غیر ملکی شہریوں پر پڑے گا ۔ کیونکہ تنخواہوں کی شرح سے تیل کی قیمتوں کے بڑھنے کا زیادہ نقصان غیر ملکیوں پر ہی ہو گا ۔