متحدہ عرب امارات میں دوران ملازمت بیمار ہونے والاکتنے دنوں کے لیے ”میڈیکل چھٹی “لے سکتاہے ؟؟؟ یو اے ای کے لیبر قوانین جانیے
دبئی : متحدہ عرب امارت میں غیر ملکی ملازمین کو بیماری صورت میں مسلسل تین ماہ (90) دن تک کی میڈیکل چھٹیاں مل سکتیں ہیں ۔
متحدہ عرب امارات کے لیبر قوانین کے ماہر اور معروف وکیل کا کہناہے کہ کسی بھی نجی ادارے کا ملازم اپنا پروبیشن پیریڈ (پہلے تین ماہ ) پورا کرنے کے بعد کسی ناگہانی صورت کی وجہ سے میڈیکل چھٹی لینے کا حق مل جاتاہے اور بیماری بڑھنے کی صورت میں تین ماہ تک کی چھٹی مل سکتی ہے ،
لیکن یہ چھٹی کچھ شرائط سے مشروط ہے ۔۔۔
۔بیماری کے پہلے پندرہ دن پوری چھٹی بمعہ تنخواہ
۔ اگلے تیس (30) دن آدھی تنخؤاہ کے ساتھ چھٹی
۔ اس کے بعد لی جانے والی چھٹی کی کوئی تنخواہ نہیں ملے گی ۔
اس کے علاوہ بیماری کے دو دن کے اندر دبئی ہیلتھ اتھارٹی کا سرٹیفیکیٹ جمع کروانا ضروری ہے ۔ اگر تو ملازم کی بیماری یا کوئی حادثہ دوران ملازمت ہوا ہو تو ملازم کی بجائے مالک کو دو دن کے اندر میڈیکل رپورٹ کر وا کے جمع کروانا ضرور ی ہے ۔