میں مکمل ٹوٹ چکی تھی اور راہ خدا میں مجھےسکون ملا، اداکارہ نور

02:02 PM, 13 Nov, 2017

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ نور نےکہا کہ میں مکمل ٹوٹ چکی تھی اور راہ خدا میں مجھےمیرا کھویا ہوا سکون ملا۔
معروف اداکارہ نور نے کہاکہ جب میری شادی ٹوٹی تو میں بھی مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھی ۔ میں مایوسی کی اندھیر وں میں گھر گئی تھی اور مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں کیا کروں ۔اس وقت میں ایک خاتون مرشد سے ملی اور عبادت کرنا شروع کی جس کے بعد میری مشکلات کم ہونا شروع ہوگئیں اور مجھے ناکام شادی کے غم سے باہر نکلنے میں بھی بہت مدد ملی۔


اداکارہ نے اپنے بیان میں مزید یہ بھی کہا کہ ’’ہر کام خدا کی خواہش کے مطابق ہوتا ہے‘‘۔ میں اپنی شادی ٹوٹنے پر بے حد اداس تھی، وہ بہت مشکل وقت تھا مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کیاکروں جب چیزیں مزید خراب ہونا شروع ہوگئیں تو میں مذہب کی جانب مائل ہوگئی۔


یاد رہے کہ چند ماہ قبل معروف اداکارہ نور نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اپنے بیان میں کہا تھا کہ تھا کہ ہمیں نبی کریمﷺ کی سنت پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا چاہئے، مجھے مرشد کی طرف سے سمجھانے کے بعد پتہ چلا کہ کئی ایسی چیزیں تھیں جو میں نہیں کرتی تھی جس پر میں نے احکامات الٰہی کے مطابق زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرے دل کے اندر سے ایک آواز آئی جس کے بعد میں نے نماز ادا کرنا شروع کر دی اور اس کے بعد میں نے دوپٹہ بھی اوڑھنا شروع کر دیا ہے۔ میرا دل اس مصنوعی دنیا سے اوب چکا ہے، قرآن کریم میں ان چیزوں کا ذکر موجود نہیں اس لئے یہ غلط ہیں۔

مزیدخبریں