بیرون ملک اثاثے، نواز شریف، زرداری اور عمران خان سے جواب طلب

01:52 PM, 13 Nov, 2017

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون الرشید نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی 64 سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت64 سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثے ہیں، عدالت سیاستدانوں کے اثاثے واپس پاکستان لانے کا حکم دے۔

بیرسٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ درخواست پر کئی سیاستدانوں نےجواب دے دیئے مگر بیشتر نے نہیں دیئے۔ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کےبعد نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں کو 7 دسمبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں