مسٹر بین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

12:51 PM, 13 Nov, 2017

سنگاپور: مسٹر بین کے نام سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے 62 سالہ اداکار رووان ایٹکنسن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ مسٹر بین نے تین سال قبل اداکارہ لیوس فورڈ سے مراسم قائم کئے جو ان سے 29 سال چھوٹی ہیں جب کہ ان سے پہلے وہ 2015 میں اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے چکے ہیں۔

مسٹر بین اور ان کی اہلیہ لیوس کے درمیان پہلی ملاقات 2013 کے اسٹیج پلے 'دی کوارٹر مائنس' میں ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی بڑھتی گئی جو 2015 میں رشتے میں ڈھل گئی۔ اداکار رووان (مسٹربین) اور اداکارہ لیوس فورڈ کے ہاں یہ پہلے بچے کی آمد ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں لیکن مسٹر بین کی پہلی بیوی سے 2 بچے ہیں جو باپ کی دوسری شادی سے نا خوش ہیں۔

حال ہی میں مسٹر بین کی 22 سالہ بیٹی للی نے اپنے نام کے ساتھ لگے باپ کے نام کو ہٹا کر والدہ کا نام لگا لیا جب کہ انہوں نے سوشل میڈیا سے بھی اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں تھیں۔

 مسٹر بین نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں بحیثیت میک اپ آرٹسٹ کام کرنے والی 25 سالہ سنترا ساستری سے پہلی شادی کی جس سے ان کے دو بچے 23 سالہ بیٹا بین اور 22 سالہ بیٹی للی ہے۔ سنترا ساستری نے شوہر سے اختلافات کے بعد 2015 میں طلاق لے لی تھی جس کے بعد سے وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہی ہیں اور مسٹر بین اپنی نئی دلہنیا کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں