مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافر کوچ الٹنے سے 3مسافر جاں بحق 20 زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سنگر بائی پاس پر الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
مسافر کوچ کے حادثہ کے بعد ریسکیو کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد کوئٹہ بھیج دیا گیا۔ حادثے کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں