مہندر سنگھ دھونی نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا

مہندر سنگھ دھونی نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا

نئی دہلی : بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔

حالیہ دنوں میں خود  پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے ۔ نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے دوسرے ٹوئنٹی 20 میں سست روی سے بیٹنگ کرنے پر ناقدین کی توپوں کا رخ دھونی کی طرف ہوگیا تھا۔

دھونی کا کہنا ہے کہ ہر ایک کی اپنی سوچ اور رائے ہوتی ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے رہنے کا سب سے بڑا محرک میرا کھیل کیلیے جنون اور جذبہ ہے۔ آپ دیکھتے ہیں کہ بہت سے کرکٹرز خداداد صلاحیتوں کے مالک نہیں ہوتے لیکن پھر بھی وہ بہت آگے تک جاتے ہیں۔ کوچز کو ایسے پلیئرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

دھونی پر تنقید کرتے ہوئے وی وی ایس لکشمن نے کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اب دھونی کی بجائے کسی نوجوان کھلاڑی کو بھارتی ٹیم میں موقع دینا چاہیئے ۔