نوید بٹ نے "مسٹر نیچرل" مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا

11:33 AM, 13 Nov, 2017

 پولیو سے متاثرہ پاکستانی باڈی بلڈر نے بڑا ٹائٹل نام کر کے دنیا بھر کوحیران کر دیا 

لاس ویگاس میں پولیو سے متاثرہ باڈی بلڈر نوید بٹ نے ایک بار پھر پاکستان کا جھنڈا بلند کر دیا ہے، پولیو سے متاثرہ مسٹر نیچرل باڈی بلڈر نوید بٹ اولمپیا 2017ء مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیو سے متاثرہ باڈی بلڈر نہ بیماری سے ، اور نہ ہی حکام کی نظر اندازی سے مایوس ہوئے ،بلکہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے ادھار اٹھا کر امریکہ پہنچ گئے ۔نوید بٹ نے لاس ویگاس میں ایک اور اعزاز پاکستان کے نام کر ڈالا ہے۔

نوید بٹ نےشاندار اعزاز کو معذور ایتھلیٹ نے پاک آرمی کے نام کر دیا  ہے۔نوید بٹ نے پاکستان کے لئے میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار تو کیا لیکن انہیں چوتھا گولڈ میڈل جیتنے کی خواہش پوری نہ ہو نے پر افسوس بھی ہے۔

مزیدخبریں