پولیو سے متاثرہ پاکستانی باڈی بلڈر نے بڑا ٹائٹل نام کر کے دنیا بھر کوحیران کر دیا
لاس ویگاس میں پولیو سے متاثرہ باڈی بلڈر نوید بٹ نے ایک بار پھر پاکستان کا جھنڈا بلند کر دیا ہے، پولیو سے متاثرہ مسٹر نیچرل باڈی بلڈر نوید بٹ اولمپیا 2017ء مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیو سے متاثرہ باڈی بلڈر نہ بیماری سے ، اور نہ ہی حکام کی نظر اندازی سے مایوس ہوئے ،بلکہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے ادھار اٹھا کر امریکہ پہنچ گئے ۔نوید بٹ نے لاس ویگاس میں ایک اور اعزاز پاکستان کے نام کر ڈالا ہے۔
نوید بٹ نےشاندار اعزاز کو معذور ایتھلیٹ نے پاک آرمی کے نام کر دیا ہے۔نوید بٹ نے پاکستان کے لئے میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار تو کیا لیکن انہیں چوتھا گولڈ میڈل جیتنے کی خواہش پوری نہ ہو نے پر افسوس بھی ہے۔