لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھر چکا ہے اور سارا خاندان اڈیالہ جیل جائے گا ۔ پرویز مشرف اس قابل نہیں سیاست میں ان کا نام لیا جائے۔
تحریک انصاف کو مخاطب کر کے کہا پنجاب میں پیپلز پارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنے والے کراچی میں اپنا حال دیکھ چکے ہیں۔ نیازی ایکسپریس مسلم لیگ ن کی کشتی کی سوار ہے۔
انہوں نے مزید کہا عمران خان نے آف شور کمپنیاں چھپا کر جھوٹ بولا۔ پیپلز پارٹی کو للکارنے والے خود کسی کی پکار میں آ گئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں