لندن :یورپ جانے کی کوشش میں 24 برس کے دوران 33 ہزار سے زائد تارکین وطن موت کے منہ میں جا پہنچے۔ایک جرمن اخبار کی رپورٹ کے مطابق 1993ءسے مئی 2017ءتک 33 ہزار 293 افراد یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔اخبار نے 46 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں مرنے والوں کے نام، ان کی قومیت، موت کی وجہ اور دیگر تفصیلات شائع کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عراق کا ایک شہری عبدالحامد ترکی اور بلغاریہ کے پہاڑی سرحدی علاقے میں 48 گھنٹوں تک پیدل چلتا رہا اور بالآخر شدید سردی کے باعث ٹھٹھر کر مر گیا۔یاد رہے ان مہاجرین کی بڑی تعداد کا تعلق غیر ترقی یافتہ ملکوں افریقہ اور ایشائی ممالک سے ہے۔