کراچی : ایم کیوایم پاکستان کے سید علی رضا عابدی نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔علی رضا عابدی نے اپنا استعفیٰ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو بھیجوا دیا۔علی رضا عابدی این اے 251 سے منتخب ہوئے تھے۔ علی رضا عابدی نے سیاسی اور نجی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے انتخابی اتحاد کے اعلان کے بعد علی رضا عابدی نے اپنی جماعت اور اسمبلی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان بننے والا سیاسی اتحاد 24 گھنٹے بھی نہ چل سکا۔