"بیٹی کا پیٹ پالنے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے "،ماہیما چوہدری

09:08 AM, 13 Nov, 2017

ممبئی :نوے کی دہائی میں فلم پردیس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری آج کل "پائی پائی " کی محتاج ہو گئیں ہیں  ۔ فلم سازوں نے منہ کیا موڑا اداکارہ کی زندگی ہی مشکل ہو گئی ،بیٹی کا پیٹ پالنے کے لیے پائی پائی کی محتاج ہو گئی ہے ۔

تفصیلا کے مطابق ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری نے اپنا وزن بڑھنے کی وجہ بتادی ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ وزن بڑھنے کے بعد وہ کس طرح گزارہ کررہی ہیں۔ہدایت کار سبھاش گھئی کی 1997 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’’پردیس‘‘سے اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری سے بالآخر فلمسازوں نے منہ موڑلیاجبکہ اداکارہ نے بھی بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ۔

گزشتہ برسماہیما چوہدری کی چند تصویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں ان کے بدلے ہوئے روپ نے تمام لوگوں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ یہ تصاویران کے مداحوں پر بجلی بن کر گری تھیں کیونکہ ان میں مہیما نہ صرف موٹاپے کا شکار ہوچکی تھیں بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات بھی ان کے چہرے پر عیاں تھے ۔ تصاویر منظرعام پرآنے کے بعد ماہیما چوہدری نے ان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم کہاکہ بالی وڈ کی زیادہ عمر والی اداکاراؤں کے لئے کوئی کام نہیں ہے ۔

اگر بمشکل ہمیں کام ملتا بھی ہے تو کردار اچھا نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ میں نے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور گھر بیٹھ گئی جس کے بعد میرے وزن میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔اداکارہ نے کہاکہ میں اپنی بیٹی کی پرورش خود کررہی ہوں لہٰذا مجھے پیسوں کی ضرورت ہے تاہم ایک بچے کے ساتھ فلموں میں کام کرنا بے حد مشکل ہے۔

مزیدخبریں