عراق ، ایران کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزلہ ، 211 افراد جاں بحق

بریکنگ نیوز !برادر اسلامی ملک میں خوفناک زلزلہ! سیکڑوں افراد جاں بحق

08:33 AM, 13 Nov, 2017

عراق ،ایران کے سرحدی علاقوں میں 7.3شدت کے زلزلے سے  211سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد   زخمی ہو گئے ۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 50 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایران ، عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے سے 211 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں زلزلے سے ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔زلزلہ اتنی شدت کا تھا کہ اس سے 8 گاؤں متاثر ہوئے ۔ایرانی میڈیاکے مطابق زلزلے کو ایران کے کئی شہروں میں محسوس کیا گیا جب کہ اس سے آٹھ گاؤں کو نقصان پہنچا ہے جس سے ان علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی ۔زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔دوسری جانب کویت، ترکی اور اسرائیل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں