ریاض:لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی لبنا ن واپس جائیں گے جہاں وہ اپنے کی استعفی کی کارروائی مکمل کریں گے۔
سعودی عرب میں ایک ٹی وی انٹرویو میں لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کا کہنا تھا کہ میں اب تک اس وجہ سے خاموش تھاتاکہ لوگ استعفے کے بعدکی صورت حال سمجھ سکیں ۔
سعد حریری کہتے ہیں کہ سعودی ولی عہد کے ساتھ میرے بہترین تعلقات ہیں،وہ مجھے اور میں انہیں اپنا بھائی سمجھتاہوں۔اس سے قبل لبنان میں یہ باتیں گردش کر رہی تھی کہ سعد حریری اغوا ہوچکے ہیں ،جبکہ لبنانی صدرکی جانب سے ان کے استعفی کے اعلان کو نامنظور کیا جا چکا ہے۔
لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انھیں قتل کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے ماحول میں رہ رہے ہیں جیسا (ان کے والد اور سابق وزیراعظم ) شہید رفیق الحریری کے قتل کے وقت تھا۔