اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے۔نیو نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف نیدرگاہ شاہ نورانی خود کش حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے فی کس 5لاکھ جب کہ شدید زخمیوں کے لئے فی کس 2لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لئے ایک لاکھ روپے امداد کااعلان کیا جب کہ وزیراعظم نے اپنے مشیر مصدق ملک اورسرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرمفتاح اسماعیل کو زخمیوں کی عیادت کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبلوچستان کے علاقے حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں سالانہ میلہ جاری تھا کہ اس دوران مزار کے احاطے میں دھمال کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 52افراد جاں بحق اور100سے زائد زخمی ہوگئے۔
وزیراعظم کا شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق،زخمیوں کیلئے امداد کااعلان
09:07 PM, 13 Nov, 2016