کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلا ل اکبر شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے سول ہسپتال پہنچ گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر درگاہ شاہ نورانی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے زائرین کی عیادت کیلئے کراچی کے سول ہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔
ہائی پروفائل شخصیات کی آمد کے پیش نظر سول ہسپتال کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال کے گرد سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ، میجر جنرل بلال اکبر زخمیوں کی عیادت کریں گے اور انکے علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹروں سے بھی معلومات لیں گے ۔