لاہور : نامور اداکارہ و ہدایتکار ریما نے کہا ہے کہ روزانہ ورزش اور چہل قدمی میرے معمولات میں شامل ہے، ایک فنکار کیلئے فٹنس ضروری ہے جبکہ خوبصورت لباس کا استعمال اسے شوبز کی رنگین دنیا میں دوسروں سے الگ تھلگ اور ممتاز بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ دوسری خواتین کی طرح مجھے سونے کے زیورات پہننے کا کوئی شوق نہیں ،کبھی کبھی ہاتھ پر سونے کی ایک انگوٹھی پہن لیتی ہوں اور ویسے بھی پاکستان میں جس طرح جرائم کی وارداتیں ہوتی ہیں اس کو دیکھتے ہوئے عام خواتین نے بھی سونے کے زیوارت ترک کر کے آرٹی فیشل زیورات کو ترجیح دینا شرو ع کردی ہے ۔ انہوں نے ماڈلنگ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ماڈلنگ انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہوتی ہے۔