نیوزی لینڈ میں خوفناک زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس

05:16 PM, 13 Nov, 2016

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے ہوٹل سے باہر آگئے ۔امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق نیوزی لینڈ میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.4ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز کرائسٹ چرچ سے 95کلو میٹر کے فاصلے پر تھا اور اس کی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مقامی میڈ یا کے مطابق زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر آگئے ۔زلزلے کی شدت سے خوفزدہ ہو کر نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور مینجمنٹ بھی ہوٹل سے باہر نکل آئی ۔کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت بہت زیادہ تھی لہذا اب آفٹر شاکس کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔واضح رہے کہ 2011میں بھی کرائسٹ چرچ میں6.3شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی وجہ سے 185افراد جاں بحق اور کئی عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں ۔

مزیدخبریں