ممبئی: بالی ووڈ اسٹار انیل کپورنے اپنے بیٹے ہرش وردھان کے فلمی کیرئیر کو بچانے کے لیے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان سے مدد مانگ لی ہے۔انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھان نے رواں سال فلم ’’مرزیا‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا لیکن فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی ہے جس پر انیل کپور نہایت پریشان ہیں جب کہ اب انہوں نے بیٹے کے کیرئیر کوبچانے کے لیے سلو میاں سے مدد مانگ لی
انیل کپور نے بیٹے ہرش وردھان کا فلمی کیرئیربچانے کے لیے سلمان خان سے ملاقات کی ہے اور فلمی کیرئیر بچانے کے لیے اداکار سے بیٹے کی رہنمائی کرنے کی درخواست کی ہے جب کہ سلو میاں نے بھی ہرش وردھان کی مدد کرنے کی ٹھان لی ہے اور جلد ہی انہیں اپنے ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم میں اہم کردار دیں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور انیل کپور کے درمیان گہری دوستی ہے اور دونوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔