درگاہ شاہ نورانی میں ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سامنے آ گئی

04:40 PM, 13 Nov, 2016

درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کے وقت علاقے میں کوئی سرکاری ڈاکٹر نہ تھا. اکیلا پرائیویٹ ڈاکٹر دو گھنٹے تک زخمیوں کو طبی امداد دیتا رہا. کمشنر قلات نے حیران کن انکشاف کر دیا۔ ساتھ ہیدرگاہ شاہ نورانی کو سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی.

درگاہ شاہ نورانی کے دورہ کے دوران کمشنر قلات کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹر کی ایک اسامی ہے لیکن وہ ابھی تک خالی ہے ،،،دھماکے کے وقت ایک پرائیویٹ ڈاکٹر گھنٹوں زخمیوں کی مدد کرتا رہا۔انہوں نے درگاہ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے سے بھی انکار کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے پاس توکراچی کوئٹہ روڈ اور آرسی ڈی شاہراہ کیلئے سکیورٹی کامکمل بندوبست نہیں۔ درگاہ کو کیسے سکیورٹی فراہم کریں؟

اس موقع آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن کا کہنا تھا کہ درگاہ میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔ دہشت گردوں نے تباہی پھیلانے کیلئے بال بیرنگ اور نائن ایم ایم کے راؤنڈ بھی استعمال کئے ۔آئی جی ایف سی نے لوگوں کو شرپسند عناصر پر نظر رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ خودکش بمبار کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی لیکن اس سانحہ کے ذمہ دار بھی جلد قانون کا کٹہرے میں ہوں گے ۔

مزیدخبریں