ایتھنز : یونان سے وینٹج طیاروں کی منفرد ریس کا آغاز ہو گیا ۔ جنوبی افریقہ تک پہنچنے کے لیے طیارے بارہ ہزار آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے ۔ یونان کے جزیرے کریٹ Crete سے ریس کا آغاز ہوا جس میں انیس سو تیس کی دہائی میں استعمال کیے جانے والے بارہ جہاز حصہ لے رہے ہیں ۔ قدیم طیاروں کے درمیان ایسا مقابلہ پہلی بار منعقد کیا جا رہا ہے ۔ طیارے یونان سے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن تک پہنچنے کے لیے بارہ ہزار آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے ۔ طیارے اٹھارہ ممالک کے اوپر پرواز کریں گے اور سفر پورا کرنے میں پینتیس دن لگیں گے ۔ ریس سے ہونے والی کمائی رفاہی اداروں کو عطیہ کی جائے گی ۔
یونان سے وینٹج طیاروں کی منفرد ریس کا آغاز
یونان سے وینٹج طیاروں کی منفرد ریس کا آغاز ہو گیا ۔ جنوبی افریقہ تک پہنچنے کے لیے طیارے بارہ ہزار آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے ۔ یونان کے جزیرے کریٹ Crete سے ریس کا آغاز ہوا جس میں انیس سو تیس کی دہائی میں استعمال کیے جانے والے بارہ جہاز حصہ لے رہے ہیں
04:51 PM, 13 Nov, 2016