بھارتی اداکارہ ریکھا موہن کی اپنے ہی گھر سے لاش برآمد

اداکارہ ٹیبل پر مردہ حالت میں پڑی تھی جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ کھانا کھانے کے بعد کسی حادثے کا شکار ہوئی ہیں

04:51 PM, 13 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ریکھا موہن اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ہے ۔تامل اداکار کی موت کے ایک رو ز بعد ملایم فلموں کی29 سالہ اداکارہ ریکھا موہن پراسرار طور پر اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے ۔وہ شہر شوبھا کے علاقے تھری سورمیں ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پزیر تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ ٹیبل پر مردہ حالت میں پڑی تھی جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ کھانا کھانے کے بعد کسی حادثے کا شکار ہوئی ہیں تاہم ان کی موت کے حوالے سے تحقیقات کاآغاز کر دیا گیا ہے 

پولیس کے مطابق اداکارہ کے دبئی میں مقیم شوہر نے اطلاع دی کہ اس کا اپنی بیوی سے رابطہ نہیں ہو رہا جس کے بعد پولیس نے انکے اپارٹمنٹ کا معائنہ کیا جہاں ریکھا موہن مردہ حالت میں پڑی تھی تاہم پولیس حکام نے ان مناظر کی ویڈیو بنا کر یو ٹیوب پر پوسٹ کر دی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریکھا موہن اپنے اپارٹمنٹ کے ہال میں ڈائننگ ٹیبل پر مردہ حالت میں گری پڑی ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریکھا کی پر اسرار موت دو روز قبل واقع ہوئی، اور اداکارہ نے کھانا کھانے کے بعد کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نا ہی کسی کا فون سنا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے کھانے میں کوئی چیز ملائی گئی تھی تاہم یہ سب کہنا قبل از وقت ہوگا۔ 

پولیس حکام ابھی تک یہ پتہ کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ آیا یہ خود کشی کا واقعہ ہے یا پھر انہیں زہر دے کر مارا گیا ہے، پولیس نے اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تھری سور میڈیکل کالج منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کے پاس سے ایک خط ملا ہے  جس میں انہوں نے اپی موت کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی ہیں 

مزیدخبریں