امریکی کتا فیشن کا شوقین نکلا

امریکہ میں ایک ایسا کتا ہے جو فیشن کا دلدادہ ہے ، نیو یارک کے ایک گھر میں رہنے والاایلا بین نامی کتا اپنے اس شوق کی خاطر ایک ہی دن میں کئی ملبوسات تبدیل کرتا ہے اور اکثر اوقات اپنے ننھے سے چہرے پر چشمہ بھی سجا کر سب کو متوجہ کر تا ہے

04:50 PM, 13 Nov, 2016

نیویارک: امریکہ میں ایک ایسا کتا ہے جو فیشن کا دلدادہ ہے ، نیو یارک کے ایک گھر میں رہنے والاایلا بین نامی کتا اپنے اس شوق کی خاطر ایک ہی دن میں کئی ملبوسات تبدیل کرتا ہے اور اکثر اوقات اپنے ننھے سے چہرے پر چشمہ بھی سجا کر سب کو متوجہ کر تا ہے ۔ ایلابین کے اس شوق کو پورا کر نے میں اس کی مالکن اس کا بھرپور ساتھ دیتی ہے اور اس کیلئے خصوصی طور پر رنگ برنگے اور جدید فیشن سے ہم آہنگ ملبوسات ، جیکٹس اور سوئیٹر بھی تیار کر واتی ہے صرف یہی نہیں بلکہ کتے نے سماجی ویب سائٹ پر بھی ہزاروں کی تعداد میں مداح بنا رکھے ہیں جو اس کی تصاویر کو پسند کرتے ہیں تو یہ خوشی سے پھولے نہیں سماتا ، ایلا بین کے سوشل میڈیا پر 64 ہزار سے زائد مداح موجود ہیں ۔

مزیدخبریں