پاکستانی فنکار دیگر ممالک کے فنکاروں سے با صلاحیت ہیں : متیرا

متیر انے کہا کہ ہماری انڈسٹری اور بھارتی انڈسٹری کا کوئی مقابلہ نہیں ۔

04:32 PM, 13 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور: نامور ماڈل متیرا نے کہاکہ پاکستانی فنکار دیگر ممالک کے فنکاروں سے زیادہ ذہین اور با صلاحیت ہیں ،سہولیات اور مواقع فراہم کئے جائیں تو ہماری انڈسٹری دیگر ممالک کو مات دینے میں کامیاب ہوسکتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں متیر انے کہا کہ ہماری انڈسٹری اور بھارتی انڈسٹری کا کوئی مقابلہ نہیں ۔

ہمارا سرکٹ چھوٹا ہے تاہم اس کے باوجود ہماری انڈسٹری بہترین نتائج دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ شوبز کی سرگرمیاں کراچی میں منتقل ہوگئی ہیں ۔تمام بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دفاتر اور پروڈکشن کے بڑے ادارے کراچی میں موجود ہونے کی وجہ سے فنکار کراچی میں زیادہ مطمئن محسوس کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں