سانحہ نورانی درگاہ، تاخیرنہ ہوتی تو بہت سی جانیں بچ سکتی تھی: مراد علی شاہ

02:56 PM, 13 Nov, 2016

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تاخیر نہ ہوتی تو شاہ نورانی مزار دھماکے کے بہت سے زخمیوں جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔

مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ درگاہوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے،جہاں حادثہ ہوا وہ ایک پہاڑی علاقہ ہے، ڈاکٹروں نے بتایا تاخیر نہ ہوتی تو کئی جانیں بچ جاتیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس صرف ایک ہیلی کاپٹر ہے، جو رات میں نہیں اُڑ سکتا ،ہیلی کاپٹر صرف ایئرپورٹ سے اڑ سکتا ہے اور وہیں اُتر سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سول اسپتال کراچی میں زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔

مزیدخبریں